پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان اور سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا  جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے ذریعے تمام معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم عمر ان خان نے سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے  سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پر افغانستان کی مدد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد اور تعاون کے لیے آگے بڑھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانستان کی معاشی مدد کرے تاکہ ملک اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو سکے۔

وزیراعظم عمر ان خان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید  کہا کہ افغانستان کے معاشی استحکام اور انسانی مدد کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

The post پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email