گلگت میں مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گلگت بلتستان میں مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10051 ہوگئی ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 سیاح مریضوں سمیت 355 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں کورونا سے آج 1 سیاح سمیت 50 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 276 سیاحوں، محکمہ تعلیم 962 سمیت مجموعی طور پر 9519 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد اب تک صوبے میں 177 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 2.41 فیصد ہے، کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 94.71 جبکہ اموات کی شرح 1.76 فیصد ہے۔

The post گلگت میں مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email