وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 18 ویں ترمیم کے بعد ہائیرایجوکیشن کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں پانی تقسیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ صوبوں کے مسائل پر بھی اجلاس میں گفتگو ہوگی۔

The post وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email