امیتابھ بچن نے اہلیہ کے ساتھ پہلی فلم کی یادیں تازہ کردیں

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنی 49 سال پرانی فلم کی تصویر شیئر کردی۔

امیتابھ بچن نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بلیک اینڈ وائٹ دور کی فلم بانسی اور بِنجو کی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں انہوں نے اپنی اہلیہ جیا بچن کو خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ کے لئے لکھا کہ ہم دونوں کی ساتھ کام کرنے والی یہ پہلی فلم تھی جو ستمبر 1970 میں بنائی گئی تھی اور اس بات کو گزرے آج پورے 49 سال ہوگئے ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post امیتابھ بچن نے اہلیہ کے ساتھ پہلی فلم کی یادیں تازہ کردیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email