پاکستان کی عوام کسی صورت کرپشن والی جماعت کا ساتھ نہیں دے گی، وزیر مملکت

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی باشعور عوام کسی صورت کرپشن، منی لانڈرنگ  اور جعلی اکاؤنٹس والی جماعت کا ساتھ نہیں دے گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب ماضی میں جس طرح کرپشن کے ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا تھا، اب دوبارہ ویسے ہی ملک کا نام روشن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ پہلی حکومت ہے جس نے عمران خان کی قیادت میں حقیقی معنوں میں لنگر خانوں کی صورت میں کھانا، کم آمدن اسکیم کے ذریعے بے گھروں کو چھت فراہم کررہی ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت ہی انسداد تجاوزات آپریشن کررہی ہے، باہر سے آکر کسی نے آپریشن نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ساتھ ساتھ نوکریاں فروخت کیں جبکہ ہم میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آپ وفاق پر تنقید کرنے کی بجائے سندھ کی ترقی پر توجہ دیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں جعلی نام نکال کر اہل لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ احساس پروگرام کی چھتری تلے 34 سماجی تحفظ کے پروگرام چل رہے ہیں اور بجٹ بڑھا کر 260 ارب کردیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی کرپشن میں چیمپئن ہے اور ن لیگ کا منی لانڈرنگ میں کوئی ثانی نہیں ہے، این آر او لینے والے مقابلہ نہیں ہمیشہ ڈیل کرتے پیں، ماضی گواہ ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کرپشن نے ملکی معیشت کو دھیمک کی طرح چاٹا ہے۔

The post پاکستان کی عوام کسی صورت کرپشن والی جماعت کا ساتھ نہیں دے گی، وزیر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email