وادی کشمیر میں علی گیلانی سے عوامی عقیدت پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے، خالد خورشید

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں سید علی گیلانی سے عوامی عقیدت پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سید علی گیلانی کے خاندان کیخلاف ایف آئی آر  کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عظیم لیڈر سید علی گیلانی  کے خاندان کیخلاف ایف آئی آر  بھارت کی  فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خالد خورشید نے کہا کہ ایف آئی آر، آرایس ایس نواز  بنیاد پرست  مودی حکومت کا استعماری عمل ہے ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں سید علی گیلانی سے عوامی عقیدت پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔ سید علی گیلانی کا خواب،مشن حق خودارادیت تک زندہ رہےگا۔

The post وادی کشمیر میں علی گیلانی سے عوامی عقیدت پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے، خالد خورشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email