پیپلز پارٹی کا نالائقی اور دونمبری میں کوئی ثانی نہیں، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نالائقی اور دونمبری میں کوئی ثانی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہکراچی کا علاقہ بھینس کالونی تالاب کا منظر پیش کررہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر نے کہا کہ علاقہ جیالے ایڈمنسٹریٹر کی نظر کرم کا منتظر ہے۔

خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کا نالائقی اور دونمبری میں کوئی ثانی نہیں، دورےکی آڑ میں ایڈمنسٹریٹر کی انتخابی مہم جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نےمزید کہا کہ پیپلز پارٹی کےناکارہ ایڈمنسٹریٹر فقط کنٹونمنٹ کے علاقوں میں تیس مارخان بنتےہیں اور  بلدیاتی علاقوں کو نظرانداز کرتےہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل  پی ٹی آئی رہنما ء خرم شیر زمان نے شہر میں نگلیریا کے پھیلاؤ اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی سندھ ہاؤس میں شکایتی خط جمع کروایا تھا ۔

خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کراچی میں نگلیریا سے بڑھتی ہوئی اموات پر قابو پانے کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

شکایتی خط جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے  کہا  تھا کہ کراچی میں نگلیریا کا مسئلہ سر اٹھارہا ہے۔نگلیریا دماغ خور جرثومہ ہے جو کہ انسانی دماغ چاٹ لیتا ہے،یہ ایک لاعلاج مرض ہے۔ نگلیریا پینے کے پانی میں نشونما پاتا ہے اگر پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل ہو تو نگلیریا نشونما نہیں پا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر نے مزید  کہا تھا  کہ کراچی میں نگلیریا کا مسئلہ سر اٹھارہا ہے،رواں سال کراچی میں نگلیریا سے 6 افراد جابحق ہوچکے ہیں۔  وزیر اعلی سندھ واٹر بورڈ کو پابند کریں کہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل ہو، تاکہ نگلیریا کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

The post پیپلز پارٹی کا نالائقی اور دونمبری میں کوئی ثانی نہیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email