20 فٹ لمبے اژدھے نے چڑیا گھر کے نگران کو ڈس لیا ، ویڈیو وائرل

اژدھوں کی دیکھ بھال اور ان کی نگہداشت کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا کام ہے اور ایسا ہی کچھ چڑیا گھر کے نگران کے ساتھ ہوا۔

کیلی فورنیا کے ایک چڑیا گھر میں جہاں پر 20 فٹ لمبے اژدھے نے اپنی نگرانی پر مامور چڑیا گھر کے ایک کارکن کو ڈس لیا، جس کے بعد وہ اپنا ہاتھ پکڑ کر بیٹھ گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جبکہ سب سے پہلے اسے کیلی فورنیا میں بنے سانپوں کے ایک چڑیا گھر کے نگران نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jay Brewer (@jayprehistoricpets)

چڑیا گھر کے نگران کو اژدھے نے اس وقت ڈسا جب وہ اس مادہ اژدھے کے انڈے اٹھانے کی بار بار کوشش کر رہا تھا۔

اپنے انڈوں کو محفوظ کرنے کے لئے اس اژدھے نے چڑیا گھر کے نگران کو متعدد بار ڈسا۔

The post 20 فٹ لمبے اژدھے نے چڑیا گھر کے نگران کو ڈس لیا ، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email