یومِ دفاع کی مناسبت سے آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد

الحمراء آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں ڈی جی رینجرز افتخار حسن چوہدری نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز اللہ کے نام سے کیا گیا، محبِ وطن شہریوں کی بڑی تعداد اور شہدا کی فیملیز نے تقریب میں شرکت کی ہے۔

تقریب میں گلوکاروں نے ملی نغموں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔

تقریب میں گلوکار ناصر بیراج اور انور رفیع سمیت دیگر گلوکاروں نے ملی نغمے اور ترانوں کے ذریعے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

The post یومِ دفاع کی مناسبت سے آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email