ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کا حکم

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کی  زندگی کو محفوظ اور صحت مند بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تمام شہری ویکسین لگواکر کوروناوائرس کے خاتمے کیلئےحکومت پنجاب کا مکمل ساتھ دیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ تمام شہری جلد از جلد اپنی اور اپنے خاندان کی ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبہ بھرمیں سرکاری و نجی ہسپتالوں اور کلینکس پر روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 30جون2022کے بعد ڈس پوزایبل سرنجزکی فروخت کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی ہسپتالوں وطبی مراکزمیں استعمال قطعی طورپر ممنوع ہوگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی   کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بہتری لائی جارہی ہے، پنجاب میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت صوبہ بھرمیں 16لاکھ سے زائد مریضوں کو رجسٹرڈ کردیاگیاہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید  کہنا تھا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مرض کا شکارمریضوں کو تشخیص،علاج اورادویات کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہےجبکہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج ومعالجہ کویقینی بنانے کیلئے دوڈاکٹرزاور دونرسزمختص کئے جارہے ہیں۔عوام ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے بلا ضرورت ٹیکے مت لگوائیں۔

The post ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کا حکم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email