ڈیفنس میں نا معلوم افراد کی فائرنگ

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 اسٹریٹ نمبر 13 کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے،جس کی شناخت جاوید نام سے ہوئی اور اس کی عمر 55 سال بتائی جارہی ہے، مقتول زمینوں کے کاروبار سے وابستہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلحہ ملزمان نے فائرنگ کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 6 خول ملے ہیں، مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

The post ڈیفنس میں نا معلوم افراد کی فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email