اداکار یاسر حسین کا شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کی حالیہ پوسٹ پر تبصرہ کرنے پر پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دیا ہے۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شرمیلا فاروقی کی جانب سے اہلیہ اقراء عزیز کی حالیہ ڈائپر بدلنے والی پوسٹ پر کیے گئے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی پیار سے مسئلہ ہے، تعریف کرنے سے بھی مسئلہ ہے، فخر کرنے سے بھی مسئلہ ہے۔‘

یاسر حسین نے لکھا کہ سیاست کر کے ملک کو برباد کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ اقراء عزیز کی حالیہ ڈائپر بدلنے والی پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا۔

شرمیلا فاروقی نے اقراء عزیز کی پوسٹ میں بتائی گئی یاسر کی خصوصیات کو ہر اچھے باپ کی پہچان بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں فخر کرنے والی کوئی بات نہیں۔

شرمیلا نے لکھا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کا شوہر کام کررہا ہے لیکن اس میں فخر کرنے کی یا کوئی خاص بات نہیں۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ تمام اچھے باپ اپنے بچوں کے لئے ایسا کرتے ہیں۔

رہنما پی پی نے کہا تھا کہ میرے شوہر بیٹے کو نہلاتے ، ڈائپر تبدیل کرتے اور فیڈر پلاتے ہیں، اگر میری طبیعت ٹھیک نہ ہو تو ہمارے بیٹے کو اس کے اسکول چھوڑنے جاتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا بہت پسند ہے۔

اقراء عزیز کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی کے تبصرے کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، صارفین شرمیلا فاروقی کو اس بے باک تبصرے پر سراہا رہے ہیں۔

The post اداکار یاسر حسین کا شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email