پی ایم ڈے اے بارے صحافیوں کے تحفظات کو دور کریں گے، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ایم ڈے اے بارے صحافیوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے  رانا عظیم اور صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ کی قیادت میں  وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی جس میں صحافیوں کے مسائل اور پی ڈی ایم اے مسودہ پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے  رانا عظیم نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں آزادی  صحافت اور صحافیوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کا اصل مسؤدہ جاری کر کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور صحافیوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے ۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  کہا کہ پی ایم ڈی اے میں صحافی ورکروں کے حقوق کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے لئے رہائشی پلاٹس اور آسان قرضہ جات کا اجرا ءکر رہے ہیں۔ پی ایم ڈی اے کا اجرا ءآرڈیننس سے نہیں بلکہ بل کی صورت میں لا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  مزید کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، پی ایم ڈے اے بارے صحافیوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔

وفد میں  پی ایف یو جے سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق،ایپنک وائس چئیرمین نعیم مصطفی، سیکرٹری پی یو جے اشرف مجید،اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے شاہد چوہدری ،ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب  فاروق جوہری اور رانا مظہر شامل تھے۔

The post پی ایم ڈے اے بارے صحافیوں کے تحفظات کو دور کریں گے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email