علی ظفر کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین، نیا گانا ریلیز

پاکستانی گلوکار و موسیقار علی ظفر نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ ان کا گانا “میں اڑا” ریلیز کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضاؤں میں ہمارے بہادر جنگجوؤں کے لئے گانا انتہائی سنسنی خیز تجربات میں سے ایک ہے۔

بعدازاں اپنے وعدے کے مطابق اور اپنے دیئے ہوئے وقت پر علی ظفر نے پی اے ایف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گانا ٹوئٹر پر ریلیز کیا ہے۔

The post علی ظفر کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین، نیا گانا ریلیز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email