ندا یاسر کی ویڈیو کلپ پر علی گُل کی دلچسپ پیروڈی وائرل

پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گُل پیر نے اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ پر دلچسپ پیروڈی کی ہے۔

علی گُل پیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ندا یاسر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ پر دلچسپ پیروڈی بنا کر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو کیپشن دیا مارننگ شو میزبان بمقابلہ انجینئرز۔

علی گُل پیر کی اس دلچسپ پیروڈی کو اداکارہ ماہرہ خان سمیت کئی معروف شوبز اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اسے 42 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

دوسری جانب اداکار فیصل قریشی نےاس ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو نے دھوپ میں آؤٹ ڈور شوٹس پر موڈ اچھا کردیا۔

واضح رہے کہ ندا یاسر اپنے مارننگ شو کی ایک پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

ویڈیو کلپ میں ندا کو نسٹ یونیورسٹی کے طلباء سے کچھ سوالات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے ایک فارمولا 1 ریسنگ کار بنائی اور طلباء کو ان کی اس شاندار کامیابی پر ندا یاسر کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا تھا۔

The post ندا یاسر کی ویڈیو کلپ پر علی گُل کی دلچسپ پیروڈی وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email