پر امن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پر امن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برادرانہ اور قریبی ہیں۔

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پر امن و مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، افغانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی تصفیہ اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کے لیے سیاسی تصفیہ ہی بہترین حل ہے۔

The post پر امن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email