سید علی گیلانی سمیت مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی سمیت مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ سید علی گیلانی کی جسد خاکی سے ڈرنے والی بھارتی اسٹیبلشمنٹ کشمیری جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے، سید علی گیلانی کی جسد خاکی چھیننا، زبردستی دفنانا اور ان کے اہل خانہ پر ایف آئی آر قابل مذمت ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ سید علی گیلانی سمیت مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے۔

 

The post سید علی گیلانی سمیت مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email