سعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملہ ناقابل قبول ہیں،طاہر اشرفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملہ ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے علما و مشائخ سعودی عرب کا حوثی باغیوں کا مسلسل حملہ قابل مذمت ہے، سعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملہ ناقابل قبول ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو ارض حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام بہت عزیز ہے، عالمی دنیا اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

The post سعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملہ ناقابل قبول ہیں،طاہر اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email