خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز لگانے والے شہریوں کی تعداد 93 لاکھ 40 ہزار 209 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 26 لاکھ 17 ہزار 272  افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ 5 لاکھ 78 ہزار 50 شہریوں کو سائنو فام کی دوسری خوراک دی گئی ہے اور 12 لاکھ 79 ہزار 950 افراد کو سائنو وک ویکسین کی دوسری ڈوزبھی لگائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 4 ہزار 571 افراد کو فائزر ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی، 84 ہزار 509 افراد کو موڈرنا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 356 افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3 لاکھ 42 ہزار 575 شہریوں کو کین سائنو ویکسین لگانے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

The post خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email