انعام بٹ کی جیت پر پوری قوم کو ناز ہے ،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انعام بٹ کی جیت پر پوری قوم کو ناز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں  گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر انعام بٹ  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انعام بٹ پاکستان کے ہیرو ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انعام بٹ کی جیت پر قوم کو ناز ہے، گولڈ میڈل جیت کر انعام بٹ نے  پاکستان کا نام روشن اور قومی پرچم کو بلند  کیا ہے، انعام بٹ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ  انعام بٹ جیسے نوجوان ہمارا افتخار ہیں، انعام بٹ  نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ میں انعام بٹ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

The post انعام بٹ کی جیت پر پوری قوم کو ناز ہے ،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email