کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ ان ایکشن میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر میگا کریک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کے دوران 10 پیٹرول پمپ، 4 ہوٹل اور 17 دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 13 ستمبر تک کسی صورت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، تمام تقریبات، کھیلوں اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہریوں کو کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔

The post کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، ضلعی انتظامیہ ان ایکشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email