بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب، اہم ملاقاتیں متوقع

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  آج کل جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج بلاول ہاؤس میں مصروف ترین دن گزارے گے جہاں وہ ایم این اے عامر جیوا سے ملاقات کریں گے۔

اسکے علاوہ آج بلاول بھٹو زرداری سے جنوبی پنجاب کی مختلف شخصیات ملاقات کریں گی جن میں کچھ اقلیتی رہنما ، جنوبی پنجاب کے کالم نویس  اور دانش وار سمیت  عہدیداران اور جیالے شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج سہ پہر سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی دعوت پر ڈی جی خان بھی جائیں گے جہاں وہ ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ورکرز کنونشن میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو کا رات کا قیام بلاول ہاؤس ملتان میں ہوگا۔

The post بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب، اہم ملاقاتیں متوقع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email