شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موسم آج جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے، اور شہر قائد میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ آج شام کی اوقات میں شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

The post شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email