وسیم اکرم نے اپنا وعدہ پورا کردیا، شنیرا اکرم

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پہنچ کر اُن کے شوہر نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

شنیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائلہ بھاگتے ہوئے گھر کا دروازہ کھولتی ہے تو سامنے اُن کے والد وسیم اکرم کھڑے ہوتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

عائلہ اپنے والد کو دیکھ کر فوراً اُن کے گلے لگ جاتی ہے اور وسیم اکرم کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو بہت زیادہ یاد کیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ وسیم نے عائلہ سے وعدہ کیا تھا وہ اس بار فادرز ڈے مِس نہیں کریں گے اور یہ دن آسٹریلیا میں ہی منائیں گے۔

شنیرا نے لکھا کہ 10 ماہ کے بعد وہ کورونا وائرس، سفر اور قرنطینہ جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے آخرکار آسٹریلیا پہنچ گئے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ وسیم نے عائلہ سے کیا وعدہ وقت پر پورا کردیا۔

واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لئے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے تھے۔

 

The post وسیم اکرم نے اپنا وعدہ پورا کردیا، شنیرا اکرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email