اداکارہ مایا علی کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی، انہوں نے اپنی ایک مداح سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

مایا علی کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے آپ کی طبیعت ناساز ہے تو اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟

اداکارہ نے جواب میں کہا کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے ،یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جس اکاؤنٹ کو مایا علی نے جواب دیا وہ انہی کا ایک فین پیج ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہِ مئی میں بھی مایا علی کی خراب طبیعت کے حوالے سے ایک پوسٹ سامنے آئی تھی جس میں وہ اسپتال میں بیٹھی نظر آئی تھیں۔

The post اداکارہ مایا علی کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعا کی اپیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email