ارسلان نصیر نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر، روسٹر و اداکار ارسلان نصیر نے یوٹیوب پر 10  لاکھ سبسکرائبر مکمل کرنے پر گولڈن بٹن حاصل کر لیا۔

اداکار نے گزشتہ روز اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ یہ خوشخبری ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arslan Naseer (@cba.arslan.naseer)

انسٹاگرام پوسٹ پر ارسلان نصیر نے ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی جانب سے موصول ہونے والے گولڈن بٹن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کامیابی کی وجہ اپنے چاہنے والوں کو ٹھہرایا ہے۔

ارسلان نصیر نے اس پوسٹ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی حوصلہ افزائی کا شکریہ اور یہ کامیابی سی بی اے آرمی کے نام، وہ اپنے مداحوں کو بہت پیار کرتے اور سراہتے ہیں۔

ارسلان نصیر کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں روشن مستقبل کی خوب دعائیں دی جا رہی ہیں اور اُن کی صلاحیتوں کو سراہا جا رہا ہے۔

The post ارسلان نصیر نے بڑی کامیابی حاصل کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email