وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرز سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ افغانستان میں انسانی عنصر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن، استحکام اور سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جاری 40 سالہ تنازعے کے ختم ہونے پر یہ امن و استحکام کا اہم موقع ہے۔

عمران خان نے افغانستان میں عالمی برادری کے کردار ادا کرنے پر بھی بات کی۔

The post وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرز سے ٹیلی فونک رابطہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email