ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے واقعہ؛ سی سی پی او لاہور نے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے واقعہ کا معاملہ، سی سی پی او لاہور نے مزید لوگوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

اینٹی ہراسمنٹ ایپلیکیشن آگاہی مہم کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کیس پر کام چل رہا ہے جیل میں موجود لوگوں میں سے آٹھ افراد کو پازیٹیولی شناخت کیا گیا ہے جبکہ اس پر مزید گرفتاریاں ہوں گی جو بھی ملوث ہو گا جیل جائے گا۔

دوسری جانب عدالتی حکم پر 98 بے گناہوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، چند روز قبل متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے 104 ملزمان کی شناخت پریڈ کی تھی، جس میں سے صرف 6 ملزمان کو شناخت کیا گیا تھا، باقی 98 ملزمان پر جرم ثابت نہ ہو سکا تھا۔

The post ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے واقعہ؛ سی سی پی او لاہور نے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email