اداکارہ کترینہ بھی ترک سیریز ارطغرل غازی کی دیوانی نکلیں

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف بھی دنیا بھر میں مقبول اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ارطغرل غازی کی دیوانی نکلیں۔

اداکارہ اپنی فلم ٹائیگر 3  کی شُوٹنگ کے لئے تُرکی میں سلمان خان کے ہمراہ موجود ہیں۔

کترینہ کیف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ انکشاف کیا کہ وہ تُرک سیریز ارطغرل غازی کی دیوانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارطغرل غازی میری فیورٹ سیریز ہے، میں نے اس کی تمام اقساط دیکھی ہیں۔

انہوں نے سیریز میں تُرک اداکاروں کی جاندار اداکاری کو بھی سراہا اور کہا کہ مجھے اس سیریز نے اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

کترینہ کیف کے ہمراہ موجود سلمان خان نے بھی کہا کہ میری والدہ کو بھی یہ سیریز بہت پسند ہے ۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ کترینہ کو اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والا ترک اداکار بہت پسند ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر اس سیریز کو سرکاری نشریاتی ادارے پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا جارہا ہے۔

The post اداکارہ کترینہ بھی ترک سیریز ارطغرل غازی کی دیوانی نکلیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email