مستقبل میں بھی افغان امن کیلئے کام کرتے رہیں گے، ڈی جی آئی ایس آئی

ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی افغان امن کیلئے کام کرتے  رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے طالبان کے اہم نمائندوں سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے معاملے پر ،  افغانستان میں امن و امان اور پاک افغان سرحد پر آمدو رفت کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ جب آج صبح کابل پہنچے تو ان کی صحافیوں سے بات چیت ہوئی۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل پہنچنے پر گفتگوکرتے ہوئے آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض حمید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کام کرتے رہے ہیں، ہم مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے  رہیں گے ، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہو گا ، میری کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی، ان کا انتظام پاکستانی سفیر کریں گے۔

The post مستقبل میں بھی افغان امن کیلئے کام کرتے رہیں گے، ڈی جی آئی ایس آئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email