کراچی میں بارش کے دوران کے الیکٹرک سسٹم پھر بیٹھ گیا

کراچی میں بارش کے دوران کے الیکٹرک سسٹم پھر بیٹھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند ہو گئی ، شہر میں بارش کے دوران  215 سے زائد فیڈرز بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہرقائد میں کے الیکٹرک کا سسٹم ایک بار پھر بیٹھ گیا نارتھ کراچی  ، نارتھ ناظم آباد، لانڈھی ، کورنگی ، سرجانی ، گلشن اقبال ، گلشن معمار، ملیر، صدر ، ڈی ایچ اے ، اختر کالونی ، منظور کالونی ، شاہ فیصل ، گڈاپ ، ایف بی ایریا ، کورنگی ، اورنگی ، نصرت بھٹو کالونی ، اتحاد ٹاون اور بلدیہ کے مخلتف حصوں میں بارش ہوتے ہی بجلی بند ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش سے بیشتر مقامات پرکے الیکٹرک کی پی ایم ٹیزاور تار ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہے دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کی بیش گوئ کے پیش نظر، کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت  عارضی طور بجلی بند کی گئی ہے۔

The post کراچی میں بارش کے دوران کے الیکٹرک سسٹم پھر بیٹھ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email