فیروز خان نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کردیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک شئیر کی جس میں لکھا کہ موت بدترین چیز نہیں ہے، سب سے بُری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سب سے بُری چیز نیک اعمال کے بغیر مرنا ہے، توبہ کیے بغیر مرنا ہے اور اپنے دل کو اللہ سے جوڑے بغیر مرنا ہے۔

فیروز خان نے لکھا کہ سب سے بُری چیز اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارے بغیر مرنا ہے، ایسی حالت میں مرنا جو اللّہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔

فیروز خان نے مزید لکھا کہ اس حالت میں موت آنا سب سے بُرا ہے۔

 اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے اور انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی یہ اسٹوری تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

The post فیروز خان نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email