خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو استعمال شدہ انجیکشن لگانے کا انکشاف

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو استعمال شدہ ایکٹیمرا انجیکشن لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ذرائع محکمہ صحت کے مطابق نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو استعمال شدہ ایکٹیمرا انجیکشن لگائے جاتے ہیں ، محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ایچ ایم سی کے سامنے میڈیکل اسٹور سے استعمال شدہ انجیکشن برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متعدد میڈیکل اسٹور سے استعمال شدہ انجیکشن قبضے میں لے لیے ہیں ، انجیکشن کے سیل کو ایلفی سے دوبارہ جوڑا ہوا تھا، اسکینڈل میں اسپتال کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں ، استعمال شدہ انجیکشن کی بوتل اوربکس کس نے اسٹورز کو فراہم کی اس کی بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ملنے والے ایکٹیمرا انجیکشن کی خالی بوتلیں محکمہ ہیلتھ کے حوالے کی جاتی تھیں ، ایکٹیمرا انجیکشن آجکل سرکاری سطح پر دستیاب نہیں، بلیک میں فروخت ہورہے ہیں۔

The post خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو استعمال شدہ انجیکشن لگانے کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email