بجلی کے کھمبے پر 12 مرتبہ آسمانی بجلی گر گئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

چین کے صوبے شانڈونگ میں ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ بجلی کے ایک ہی کھمبے پر آسمانی بجلی گری ،بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شائڈونگ کے شہر چنگڈاؤ میں 31 اگست کو ایک ہی کھمبے پر 12 مرتبہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

ویڈیو بارش کے دوران مقامی شہری نے بنائی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ ایک ہی کھمبے پر آسمانی بجلی گری جس سے کھمبے کی حالت بھی خراب ہوگئی۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ وہ اسٹریٹ لائٹس بہت بدقسمت ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ لڑکا خوفزدہ تھا؟ مجھے بھی ڈر لگ رہا ہے۔

The post بجلی کے کھمبے پر 12 مرتبہ آسمانی بجلی گر گئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email