تصویر میں بوڑھی عورت ہے یا جوان لڑکی، آنکھوں کا دھوکہ یا کچھ اور

اس تصویر میں موجود خاتون نے صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا ہے۔

پہلی نظر میں تو یہ عام سی تصویر لگتی ہے مگر پھر کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے اور دیکھنے والے کی آنکھیں دھوکہ کھاتی ہیں اور کچھ صارفین کو لگتا ہے کہ یہ بوڑھی عورت کی تصویر ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ جوان لڑکی ہے۔

کیا آپ کو اس تصویر میں موجود خاتون کا پتہ چلا یا آپ بھی بوڑھی اور جوان کی بحث میں کھو گئے ،تو چلیں اپنے قارئین کو بوڑھی عورت کی تصویر میں جوان لڑکی کی تصویر کیسے نظر آرہی ہے سمجھاتے ہیں۔

یہ تصویر بوڑھی اور جوان کچھ اس طرح نظر آتی ہے، بوڑھی خاتون کی ناک جوان کی لڑکی تھوڑی ہے، بوڑھی عورت کی آنکھیں جو نظر آرہی ہیں وہ جوان لڑکی کے کان ہیں جبکہ بوڑھی عورت نے سر پر کپڑا باندھا ہوا ہے اور جوان لڑکی نے سر پر فینسی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔

درحقیقت یہ تصویر آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی سے وابستہ دو ماہر نفسیات نے 2018 میں تحقیق کے لئے شائع کی تھی۔

اس تحقیق میں 18 سال سے 68 سال کے 393 بوڑھے اور جوان افراد نے شرکت کی جن کو میری بیوی یا میری ساس کے عنوان سے بنائی گئی یہ تصویر دکھائی گئی اور پھر ان سے خاتون کی عمر اور جنس سے متعلق پوچھا گیا۔

اس مطالعے میں شریک افراد میں سے بوڑھوں کو اس تصویر میں ایک بوڑھی خاتون نظر آئی جبکہ جوانوں نے جوان لڑکی کو دیکھا۔

اس تحقیق میں شامل پروفیسر مائیک نکولس کہتے ہیں کہ تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ عمر کے تعصبات کسی لاشعوری سطح پر تصویر کی ابتدائی تشریح کو متاثر کرتے ہیں۔

The post تصویر میں بوڑھی عورت ہے یا جوان لڑکی، آنکھوں کا دھوکہ یا کچھ اور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email