گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں17007نمونوں کی جانچ کی گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں11اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد6955ہوچکی ہے ، آج مزید587مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد381648ہوچکی ہے ، اب تک5612605نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک 436957 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت48354مریض زیر علاج ہیں ، 47474 گھروں میں،40آئسولیشن سینٹرز میں اور840 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 744 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے990نئے کیسز میں سے412کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 205، ضلع وسطی65،ملیر 54،ضلع جنوبی 38، ضلع غربی 26 اور  کورنگی میں سے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email