آسمانی بجلی کیسے بنتی ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

آسمانی بجلی کا مشاہدہ عموماً بارش کے دنوں میں ہوتا ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آسمانی بجلی بنتی کیسے ہے اور بجلی کا کڑاکا فضا میں کتنی حرارت پیدا کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے آسمانی بجلی کے بننے اور اس سے پیدا ہونے والی حرارت سے متعلق کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی اونچے بادلوں میں بنتی ہے جسے کیومیولونمبس بادل بھی کہا جاتا ہے، ظاہری طور پر آسمانی بجلی کو دو اہم اقسام میں بیان کیا جاسکتا ہے، پہلی یہ کہ بجلی بادل کے اندر، ایک بادل سے دوسرے بادل تک سفر کرتی ہے تو آسمان پر کیمرے کے فلیش کی طرح روشنی دکھائی دیتی ہے جسے چادر والی بجلی (شیٹ لائٹننگ) کہا جاتا ہے جبکہ دوسری جو بادل سے زمین پر سفر کرتی ہے، اس میں آسمان پر بجلی ٹیڑھی لکیروں کی طرح دکھائی دیتی ہے جسے دراڑ نما بجلی یا فورک لائٹننگ بھی کہا جاتا ہے۔

بارش کے دوران بادل میں پانی کے قطرے انتہائی سرد ہو کر برفیلے ذرات میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور بارش برسنے سے بادل کے اوپری حصے پر مثبت چارج آجاتا ہے اور بادل کے نچلے حصے پر منفی چارج بنتا ہے، جب یہ چارج ایک خاص سطح تک پہنچ جائے تو برقِ سکونی کی وجہ سے بجلی نیچے کی جانب سفر کرتی ہے اور جب بجلی آسمان سے زمین کی طرف آتی ہے تو اس کے اطراف ہوا بہت گرم ہوجاتی ہے اور پھر زور دار دھماکہ بھی ہوتا ہے جسے بادلوں کی گرج کہا جاتا ہے۔

آسمانی بجلی سے کیسے بچنا ممکن ہے؟

بھارت میں توہم پرستی تو عام ہے کورونا سے متعلق توہمات پیدا ہوسکتے ہیں تو یہ تو آسمانی بجلی ہے، بھارت کے لوگوں کا خیال ہے کہ جو لوگ کالے کپڑے پہنتے ہوتے ہیں ان پر بجلی زیادہ گرتی ہے یا پہلا بچہ بجلی کی زد میں جلدی آجاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

جبکہ محکمہ موسمیات بتاتی ہے کہ بجلی کڑکنے کے دوران درخت کے نیچے گزرکرنے سے گریز کریں اور فولادی چیزوں سے بھی دور رہیں۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات نے ان دقیانوسی خیالات کو توہم قرار ہوتے ہوئے کہا کہ ان تمام باتوں کا بجلی گرنے سے کوئی تعلق نہیں لیکن کوشش کرنی چاہیے کہ جب بجلی چمک رہی ہو اس وقت ہاتھ میں کوئی موبائل فون نہ ہو اور نہ آپ ٹیلیفون اور بجلی کی تاروں کے قریب ہوں۔

اسی طرح محکمہ موسمیات نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی اشیاء سے بھی اس دوران دوری اختیار کرلیں اور دھاتی چیزوں سے بھی، امریکا میں ہر سال ہزاروں مرتبہ مچھیروں اور گالفرز پر بجلی گرتی ہے جس کی بڑی وجہ ان کے ہاتھ میں موجود دھاتی چھڑی اور پانی ہوسکتا ہے۔

The post آسمانی بجلی کیسے بنتی ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email