چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم پکڑا گیا

لاہور پولیس نے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو پکڑلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کو تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم طارق خان موٹر سائیکل پر رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرتا رہتا تھا، ملزم کی یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، اس سے قبل متعلقہ حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھی بھیجا تھا۔

The post چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم پکڑا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email