وہ دن قریب آ رہا ہے جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی ، طاہر اشرفی

معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا کہ وہ دن قریب آ رہا ہے جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی شہید حریت ہیں ، انہیں کبھی قید رکھا کبھی نظر بند رکھا ، شہادت کے بعد ان کے جنازے کو بھی قید رکھا گیا ، ان کی وصیت کے مطابق دفن نہیں ہونے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ نظر نہیں آتا ، ہندوستان کو نشان عبرت ہونا چاہیے ، اب کوئی کسی کو غلام نہیں رکھ سکتا ، کشمیریوں سے کہنا چاہتا ہوں یہ آپ کا نہیں ہر مسلمان اور ہر پاکستانی کا غم ہے ، سید علی گیلانی کی وفات کی خبر پر ہر آنکھ اشک بار ہوئی ، اللہ نے ہندوستان کی رسوائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ انڈیا نے بیس سال افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی ، بھارت کی تیار کردہ افغانی فوج ریت کی دیوار بھی ثابت نہ ہوئی ، ہندوستان کو جو شکست اور ذلت ملی ہے ، اب ہندوستان تخریب کاری کرے گا ، جس طرح ہم نے محرم میں امن و امان قائم رکھا ، اگے بھی ایسے ہی رکھیں گے ، بھارت کی کوششیں ناکام بنا دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا کہ آج کابل میں وہ بیٹھے ہیں جو کہتے ہیں پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے ، طالبان کے پاکستان کے لیے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، طالبان سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں ، عالمی دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے ، بھارت کے دہشتگرد تنظیموں سے روابط ہیں ، ستمبر میں پورے ملک میں استحکام پاکستان کنونشن منعقد کریں گے۔

The post وہ دن قریب آ رہا ہے جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی ، طاہر اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email