وفاقی وزیر آئی ٹی نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے اضافی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، 1800 اور 2100 میگا ہرٹز کے اسپیکٹرم کی نیلامی 16 ستمبر کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چاروں بڑی کمپنیوں نے نیلامی میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے کمپنیوں کو درپیش مسائل دور کردیئے۔ کمپنیوں سے کہہ دیا بجلی جانے کی صورت میں موبائل فون سروس متاثر نہ ہو۔ اگر موبائل سروس متاثر ہوئی تو کمپنیوں کو نوٹس جاری کریں گے۔ این ٹی سی میں ہوسٹ تمام ویب سائٹس کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ڈیٹا سینٹر پر ہوسٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ ہے، فروری میں تمام اداروں کو این ٹی سی کا ڈیٹا سینٹر استعال کرنے کیلئے آگاہ کرچکے، ایسی کسی پابندی کے خلاف ہیں جس سے ترقی کا عمل رکے، میری درخواست پر وزیراعظم نے موبائل ڈیٹا پر ٹیکس ختم کیا۔ پانچ منٹ سے زائد کال پر بھی ٹیکس ختم کرائیں گے۔

The post وفاقی وزیر آئی ٹی نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email