اسکولوں میں نئی پابندیاں عائد، سخت سزاؤں کا عندیہ

سعودی حکومت نے اسکولوں میں طلباء کی اخلاقی تربیت اور اصلاح کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ترجمان وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ بغیر اجازت کسی استاد کی تصویر لینے پرطالب علم کو ایک ماہ کے لیے کلاس سے معطل اور سرپرست کی منظوری کے بعد اسے رضا کارانہ طور پر سماجی کاموں کا پابند بھی بنایا جاسکتا ہے۔

وزارت تعلیم نے خلاف ورزیوں کے اندراج اور ان کے ثبوت کی بابت بھی حکمت عملی متعین کی ہے، خلاف ورزی ثابت ہوجانے پرمرحلہ وار سزاؤں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

اول درجے کی خلاف ورزیوں کا تعین کرتے ہوئے کہا گیا کہ صبح کی اسمبلی میں فضول حرکتیں کرنا، یونیفارم کی پابندی نہ کرنا، دوسرے درجے کی خلاف ورزیوں میں انارکی پھیلانا اور کلاس سے بھاگ جانا وغیرہ ہے جبکہ تیسرے درجے کی خلاف ورزیوں میں طلباء کا آپس میں لڑائی جھگڑا کرنا، نماز میں لاپروائی برتنا اور سماجی آداب کا احترام نہ کرنا شامل ہے۔

The post اسکولوں میں نئی پابندیاں عائد، سخت سزاؤں کا عندیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email