سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 300  روپے ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار  300 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کے اضافے کے بعد 96 ہزار 280 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1828 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

The post سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email