فلپائن کا پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فلپائن نے پاکستان کو ’کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈ ریگو ڈیویٹرٹے نے 10 ممالک پر سے اپریل میں عائد کی گئی سفری پابندیاں اُٹھانے کا اعلان کردیا ہے ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

جن ممالک پر سے سفری پابندیاں اُٹھائی گئی ہیں اُن میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، عمان، تھائی لینڈ، بھارت اور ملائشیا شامل ہیں۔

ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے جبکہ اس سے قبل ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو فلپائن میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد تھی۔

The post فلپائن کا پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email