عوام نے ملک کی ترقی کے خلاف پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام بنادی ہے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے ملک کی ترقی کے خلاف پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والا ٹولا مایوسی کا شکار ہے ، سیاست کو کاروبار بنانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ، غریبوں کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے 2023کےانتخابات میں بھی شکست کھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور ناقص پالیسیوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا ، حکومت کی درست معاشی حکمت عملی سے ورثے میں ملی بیمار معشیت بہترہوئی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صنعت کاری کے عمل کو تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھائے ہیں ، ن لیگ کے دور میں انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتکاری کے نام ہونے والے پراپرٹی کے کاروبار کو بند کیا گیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیش کے لیے جامع اور مربوط پالیسی دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اب انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیش بھی ہورہی ہے اور نئے صنعتی مراکز بھی بن رہے ہیں ، اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بے مثال کارکردگی سے خوفزدہ ہے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

The post عوام نے ملک کی ترقی کے خلاف پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام بنادی ہے، میاں اسلم اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email