محکمہ آبپاشی کے تمام دفاتر تعطیلات کے دنوں میں بھی کھلے رہیں گے ، جام خان شورو

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے تمام دفاتر تعطیلات کے دنوں میں بھی کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے تمام دفاتر کھولے رکھے جائیں اور محکمے کے تمام افسران و عملہ دفاتر میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ افسران اور عملے کو دی جانے والی کسی بھی قسم کی چھٹیاں منسوخ  کردی جائیں ، تمام افسران و عملہ دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری کو یقینی بنائے اور اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر سے باہر نہ جائیں۔

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ ڈرینج ڈویژن سے وابستہ تمام افسران زیادہ چوکس رہتے ہوئے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔

The post محکمہ آبپاشی کے تمام دفاتر تعطیلات کے دنوں میں بھی کھلے رہیں گے ، جام خان شورو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email