کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں ، ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کی صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی  احتیاط کریں ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت  عارضی طور پر  بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے بارش میں جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں ، حفاظتی انتظامات کے پیش نظر زیادہ کنڈے والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹی ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز  سے دور رہیں ، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی سے متعلق شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر ، 8119 پر ایس  ایم ایس یا  کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

The post کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں ، ترجمان کے الیکٹرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email