پاکستان ایئر فورس کی کمانڈ بہترین ہاتھوں میں ہے ، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی کمانڈ بہترین ہاتھوں میں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی فوج ہر فخر ہے ، جن دنوں میں ساری قوم اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے مولانا فضل الرحمن نے میڈیا پر کھڑے ہوکر ان کے خلاف باتیں کی ان کی شان میں گستاخی کی اپنی ناکامی ، اپنی کرپشن اور اپنے گندے کام کسی اور پر تھوپنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مولوی فضل الرحمن نے کہا کہ اگر آپ نے پاکستان میں حکومت کرنی ہے تو آپ کو فوج کے دروازے پر بھیک مانگنی پڑتی ہے ، ہم تو ابھی حکومت میں آئے ہیں اور آپ کافی عرصے سے حکومت میں ہیں ، کیا آپ نے بھیک مانگنے پر معافی مانگی ہے کیا آپ نے ڈیزل پینے پر معافی مانگی۔

شہباز گل نے کہا کہ آپ نے کے پی کے میں زمینیں لینے پر معافی مانگی ، آپ نے ڈی آئی خان میں ایک گھر اور پلاٹ کرپشن کے پیسے سے بنایا کیا اس پر معافی مانگی ، ایف ایٹ اسلام آباد میں ایک بنگلہ بنایا اس پر معافی مانگی ، دبئی میں فلیٹ بنایا اس پر معافی مانگی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے آپ نے  پسینہ تک نہیں بہایا اور خون بہانے والی فوج کے خلاف آپ ماہ ستمبر میں  مغلظات  فرماتے ہیں ، پہلے آپ لندن میں افغان سفیر سے ہونے والی ملاقات پر بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے تھے اور افغانستان کے فاتحین کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں وکٹ کے ایک طرف کھیلیں۔

The post پاکستان ایئر فورس کی کمانڈ بہترین ہاتھوں میں ہے ، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email