عمران خان کرپشن کا رونا،کرونا کرونا اور لوٹ مار کر رہے ہیں، حسن مرتضی

جنرل سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کا رونا،کرونا کرونا اور لوٹ مار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضٰی کا پی پی 173 رائیونڈ سے روبینہ سہیل بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو جیالے کارکنوں اور عوام کی جماعت بناونگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس کے نام پر عوام کو مافیاز اور کارٹلز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جبکہ آرڈینس یافتہ حکومت پارلیمنٹ اور سینٹ جیسے اداروں کی بالادستی پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

واضح رہے وفد میں حسن بخاری،عامر بٹ،ملک مبشر،فرحت عباس،مافیہ،سدرہ،انعام احسان اور عامر جٹ نے بھی شرکت کی

The post عمران خان کرپشن کا رونا،کرونا کرونا اور لوٹ مار کر رہے ہیں، حسن مرتضی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email