اینٹی کرپشن کی کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیاں

اینٹی کرپشن کی جانب سے  کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں محکمہ پولیس کے سب انسپکٹر سمیت  مختلف محکموں کے 3 رشوت خور سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے تھانہ سٹی جلال پور پیروالہ کا سب انسپکٹر مشتاق احمد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے، سب انسپکٹر مشتاق کو 10 ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹرملتان  کوثر حسین نے مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر ٹریپ ریڈ کیا تھا، سب انسپکٹر مدعی سے غلط پرچہ خارج کرنے کے 26 ہزار پہلے بھی بطور رشوت وصول کرچکا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید بتایا کہ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے بھی فیلڈ آفیسر ظہیر بابر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے، ملزم ظہیر بابر سے سول جج کی موجودگی میں نشان زدہ 10 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیلڈ آفیسر ظہیر بابر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں کرپٹ اور رشوت خور سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

The post اینٹی کرپشن کی کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email