بلاول کی حکومت میں کراچی کے تاجر اور عوام پریشان ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل  شیخ کا کہنا ہے کہ بلاول کی حکومت میں کراچی کے تاجر اور عوام  پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل  شیخ نے  لیاقت اباد کا دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کام سندھ حکومت کے  تھا وہ کام  ہم نے کیے ہیں، وفاق نے بڑے نالے صاف کرائے ہیں، بلاول کی حکومت میں کراچی کا تاجر  اور عوام پریشان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام مافیا کی سرپرسست سندھ حکومت ہے، نیو کراچی اور شہر کے مختلف علاقوں کا برا حال ہے، کراچی سب سے زیادہ روینیو جرنیٹ کرنے والا شہر ہے، انتظامیہ کا مقصد صرف شہر کو لوٹنا ہے۔

انھوں نے سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام  ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سندھ حکومت کراچی کو تباہ کررہی ہے۔

The post بلاول کی حکومت میں کراچی کے تاجر اور عوام پریشان ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email